آب کار
معنی
١ - شراب فروش، کلال، شراب کھینچنے والا؛ شراب پینے والا۔ (پلیٹس؛ اصطلاحات پیشہ وراں، 89:7)۔ جو آبکار تھے پانی کو وہ ترستے ہیں خدا کی مار ہے ہونٹوں کو سانپ ڈستے ہیں ( ١٩١٢ء، شمیم، ریاض شمیم، ١٣:٥ ) ١ - سقّا، چھڑکاو کرنے والا۔ (پلیٹس)۔ "آبکارنا بدار کے وزن پر سقہ (ستے) کو کہتے ہیں۔" ( ١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ١٩١ )
اشتقاق
دو فارسی اسما 'آب' اور 'کار' کا مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سقّا، چھڑکاو کرنے والا۔ (پلیٹس)۔ "آبکارنا بدار کے وزن پر سقہ (ستے) کو کہتے ہیں۔" ( ١٨٤٥ء، مطلع العلوم (ترجمہ)، ١٩١ )